یوکرین کا ’سرخ جنگل‘ جوہری تباہی کی خوفناک یادگار بن گیا،چرنوبل حادثے کی تابکاری نے سرسبز درختوں کو چند دنوں میں سرخ بھورا کردیا۔
اپریل 1986 میں یوکرین کےچرنوبل جوہری پاورپلانٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد خارج ہونےوالی خطرناک تابکاری نے قریبی جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، تابکاری کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ جنگل میں موجود دیودار کے درخت چند ہی دنوں میں جھلس کر مرگئے اور انکے پتوں کا رنگ سبز سے سرخی مائل بھورا ہوگیا، جس کے باعث اس علاقے کو ’سرخ جنگل‘ کا نام دیا گیا۔
بعد ازاں صفائی کے آپریشن کے دوران تابکاری سے متاثرہ مردہ درختوں کو کاٹ کر زمین میں دفن کردیا گیا تاکہ تابکار ذرات مزید پھیلنے سے روکے جاسکیں۔
دہائیوں گزرنے کے باوجود جنگل کی مٹی میں تابکار مادے موجود ہیں، اگرچہ اب وہاں نئے پودے اور جھاڑیاں بھی اگ چکی ہیں۔ یہ علاقہ آج بھی دنیا کے انتہائی آلودہ اور حساس مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں عام افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔





تبصرے بند ہیں