تھائی لینڈ میں چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک 30 زخمی ہوگئے

تھائی لینڈ کےمشہور سیاحتی مقام پتونگ میں چار منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجےمیں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

تھائی میڈیا کے مطابق آگ علی الصبح عمارت کی نچلی منزل پر قائم دکانوں میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزلوں پر واقع رہائشی حصوں اور قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آتشزدگی کے نتیجےمیں 11 افراد جان سے گئےجبکہ 30 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ سے قریب کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

READ  امریکی امیگریشن حکام نے چھاپے کے دوران خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں