وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارتی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا،یہ دہرا معیار ہے،صوبوں پربحث جاری ہے،کیالوگوں کا منہ بند کرا دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق عطاتارڑ نے کہا کہ کیالوگوں کو گورننس میں بہتری کی بات سے روک دیا جائے،پاکستان اور سندھ کے عوام نئے صوبے چاہتے ہیں تو بنا دیں،یہ کلیئر بات ہے،نئے صوبوں پر خون بہانےکی بات کیا سیاسی بصیرت ہے؟صوبوں کے معاملے پر خون بہانے کی بات کرنا درست نہیں، صوبوں کی مرضی جانے بغیر ہم اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کر سکتے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے میں کیا حرج ہے؟ سندھ میں صحافیوں کا استحصال ہوا،نوٹس لیناچاہیے،ہم جرنلسٹ پروٹیکشن سے متعلق کردار ادا کر رہےہیں،کرتے رہیں گے، عوامی رائے کو مقدم رکھناچاہیے،ایک ہی حکومت کا حصہ ہیں،بیٹھ کربات کیوں نہیں کرتے۔






تبصرے بند ہیں