پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ مسلسل بارش کے باعث نہ ہوسکا، میچ ریفری نے ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔
پاکستان نے لیگ مرحلے کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس، رن ریٹ اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں بھارت سے آگے رہا۔
قومی ٹیم نے لیگ میچز میں سری لنکا، بنگلادیش اور بھارت کو شکست دی تھی، جبکہ ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط 7 نومبر کو تمام ٹیموں کے اراکین کو فراہم کیے گئے تھے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے تقریب میں شرکت نہیں کی اور اسٹیڈیم سے روانہ ہوگئی۔
مہمان خصوصی ڈائریکٹر بنگلادیش کرکٹ بورڈ عبداللہ الفواد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔






تبصرے بند ہیں