میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے کی خوشی میں دوست کے ساتھ ترکیہ کی سیر کو جانے والی کینیڈین طالبہ استنبول میں پُراسرار طور پر انتقال کرگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق مونٹریال سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ بیرینجیر ڈوو کیٹینو کی ہوٹل میں اچانک طبیعت بگڑ گئی اور انہیں شدید الٹیاں ہونے لگیں۔
طالبہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ غذائی زہرخورانی قراردی گئی،تاہم طالبہ کے اہلخانہ نے رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔






تبصرے بند ہیں