وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نےفیلڈ مارشل کی ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شمولیت کو اعزاز قراردیا،کہا کہ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت اور ملکی دفاع کے لیے عزم قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہال آف فیم میں شمولیت کا اعزاز افواج پاکستان کے بہادرمرد و خواتین کی جرات،لگن اورقربانیوں کا بھی اعتراف ہے،مسلح افواج کی قربانیاں وطن عزیز کے تحفظ کی ضامن ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور غیر متزلزل حمایت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ترقی و خوشحالی کے سفر میں رہنمائی کرے۔

READ  عالمی مسائل کا حل تنہائی نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں ہے، روسی صدر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں