وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس دوران وزیراعظم نے صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہرممکن تعاون ، پائیدار امن اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کےپی میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادرسیکیورٹی فورسز،کےپی پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئےاپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کےنفاذ پر وفاقی حکومت مکمل تعاون جاری رکھےگی۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ دکیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہمی کیلئےتمام ممکنہ وسائل بروئےکارلائےجائیں۔
شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں صحت،تعلیم کے شعبوں سمیت سماجی ترقی کےاشاریوں میں بہتری پرخصوصی توجہ دینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کی سہولیات کےفروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جائے۔
وزیراعظم کوصوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانےکیلئےگورنر،کےپی،ایڈوائزری کونسل کےجاری اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔






تبصرے بند ہیں