ملک بھر میں آج سے 30 مارچ کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع، الرٹ جاری

Rain with strong winds expected across the country from today to March 30, alert issued

آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ادھر نوشکی شہراورگرد و نواح میں موسلادھاربارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

اس کے علاوہ کراچی میں آج ، کل ، 28 اور 29 مارچ کو بارش کاامکان ہے، بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے متوقع بارشوں کے پیش نظرتمام انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

کراچی کے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئندہ 7 روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

READ  کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں