امریکی حکومت کی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی منظوری

امریکی حکومت نے اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی منظوری دیدی۔

امریکی حکومت نےایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی منظوری دے دی،منصوبے کے تحت سیٹلائٹس کو خلا میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

منصوبے کا مقصد مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ کے لیے بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنا ہے۔ اسپیس ایکس کو نومبر 2035 تک ایک لاکھ سیٹلائٹس خلا میں تعینات کرنا ہوں گے، جبکہ مجموعی منصوبے کے تحت 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی اجازت دی گئی ہے۔

READ  لاہور میں ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں کا ضلعی انتظامیہ کی ٹیم پر حملہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں