خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹس کا اعلان

پی سی بی نے 27-2026سیزن کیلئے 8 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق کپتان فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کو سینٹرل کنٹریکٹس کی کیٹیگری اے میں شامل کرلیا گیا۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کو کیٹیگری بی میں برقرار رکھا گیا جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔

فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال کی مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں انہیں کیٹیگری اے میں جگہ دی گئی ہے۔ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

READ  ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ قربتوں پر مداحوں کا شدید ردعمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں