ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ دیدی

Trump warns Iranian citizens to evacuate Tehran

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔

سوشل میڈیا پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران سے کہا تھا کہ نیوکلیئر ڈیل پر دستخط کردے، اسے ایسا کرنا چاہیے تھا۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بارہا کہا تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا، انسانوں جانوں کا ضیاع شرم کی بات ہے،ایران کسی صورت نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا کہ ہر شخص تہران خالی کر دے۔

اس سے قبل کینیڈا میں جی 7 سمٹ کےموقع برطانوی وزیر اعظم کےسا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہئیں، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

امریکی صدرٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل کر لے گا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ آج کینیڈا سے واپس واشنگٹن واپس آئیں گے، ٹرمپ اہم معاملات میں شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔

READ  امریکا بین الاقوامی سمندروں میں ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضے کی تیاری کر رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں