جنوبی وزیرستان لوئر: تحصیل برمل میں ایک دن کیلئے کرفیو نافذ

South Waziristan Lower

جنوبی وزیرستان لوئر: تحصیل برمل میں ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کرفیو سکیورٹی تھریٹس اور خدشات کے پیش نظر لگایا گیا ہے اورکرفیو کے باعث راغزئی بازار صبح 6 سے شام 7 بجے تک مکمل بند رہےگا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گاڑی والوں کو سکیورٹی فورسز سے 50 میٹر دور رُکنا ہوگاْ

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو میں ایمرجنسی سروسز اور اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

READ  پاک افغان تجارتی گزرگاہیں جلدکھلنےکا امکان، افغانستان میں پھنسے ٹرک واپس لوٹنے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں