جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب

Judicial Commission meeting convened on October 13

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہو گا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

READ  گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیز ہے، پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پرمامور اہلکار نہیں: ایمل ولی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں