پشاور: سانحہ سوات سے متعلق قائم کی جانے والی انکوائری کمیٹی مقررہ ڈیڈلائن تک رپورٹ پیش نہ کرسکی۔
ذرائع کے مطابق سانحہ سوات کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی تھی تاہم کمیٹی مقررہ وقت میں رپورٹ جمع نہ کرواسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے 50 سے زیادہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیےگئے، ریسکیو، آبپاشی، ریلیف، پی ڈی ایم اے، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام سے انکوائری کی گئی ہے۔
ذرائع انکوائری کمیٹی کا بتانا ہے کہ رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے اور 2 سے 3 روز میں جمع کرادی جائےگی۔
واضح رہے کہ 27 جون کو دریائے سوات میں سیلاب میں 10 سے زائد افراد پھنس کر جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کے لیے3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔






تبصرے بند ہیں