چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی صدرمملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق باتوں کو افواہ قرار دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ سی ای سی نے کیا تھا، سی ای سی چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں اور نہ میں حکومت کا ترجمان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 12 سال سے کیس چل رہا تھا، جو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔





تبصرے بند ہیں