ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ: محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

World Masters Snooker Championship

بحرین میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

راؤنڈ آف 22 میں آصف نے ویلز کے ٹونی مورگن کو تین ۔ صفر سے شکست دی۔ آصف کی کامیابی کا اسکور چوہتر ۔ دس ، ایک سو چھ ۔ صفر اور نواسی ۔ گیارہ رہا۔

محمد آصف نے دوسرے فریم میں 90 اور تیسرے فریم میں 61 کی بریک کھیلی۔ محمد آصف اپنا پری کوارٹر فائنل میچ آج شام کھیلیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے دوسرے پلیئر شاہد آفتاب کا پری کوارٹر فائنل میچ جاری ہے۔

READ  گمبھیر سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ واپس لینے کی تیاریاں، نئے کوچ سے بات چیت جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں