ٹھیکے پر دیئے گئے سرکاری سکول تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنیکا انکشاف

Disclosure of selling government schools given on contract to third parties

فیز ون کے دوران ٹھیکے پر دیئے گئے سکولوں سے متعلق ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے، گورنمنٹ پرائمری سکول کے تیسرے فریق عمران رضا نے درخواست دیدی، ادارہ تھرڈ پارٹی کو فروخت کئے جانے کیخلاف پیف کو درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست کے مطابق سکول کو 5 لاکھ روپے میں تھرڈ پارٹی کے حوالے کیا گیا، پیف کی جانب سے سکول 3 فریقین عمران رضا، زبیر منیر اور صنم منیر کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دو فریقین نے سکول تیسرے فریق سے پوچھے بغیر فروخت کر دیا، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے درخواست موصول ہونے کے باوجود تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت فیز ون میں ہزاروں سکولوں کو ٹھیکے پر دیا گیا تھا۔

READ  میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرنے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں