پاکستان نے انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا

International Biology Olympiad

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ کا انعقاد فلپائن میں 20 جولائی سے ہوا تھا۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے بتایا کہ پاکستان کے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بیالوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل حاصل کیا، پاکستان کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں مس عیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کیا، انٹرنیشنل اولمپیاڈ میں سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

ترجمان کے مطابق فرانس میں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

READ  پنجاب حکومت کا 4 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر تعینات کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں