آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کردیا

Australia clean sweeps West Indies in T20 series on home soil

بیسٹر : ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ۔

آسٹریلیا نے 5 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹ سے شکست دی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-5 سے اپنے نام کر لی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 170 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ، میچ میں شمرون ہٹمائر نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کا ہدف 17 اوورز میں 7 وکٹ پر پورا کردیا، آسٹریلیا کی اننگز میں کیمرون گرین 32 اور میچل اوون 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ ایران ہارڈی 28 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

READ  ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم مقابلے ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں