ڈیلر اور ملز مافیا کے دوران شدید لڑائی غریب عوام مہنگی چینی سے بھی محروم
لاہور (نعیم انور)چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1342 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں،پنجاب بھر میں 134 افراد گرفتار، 8 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 1208 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے،گزشتہ 3 روز میں 18 ہزار 695 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 991 افراد گرفتار 143 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں،لاہور ڈویژن میں 66 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 گرفتار جبکہ4 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، گوجرانولہ ڈویژن میں347 سیالکوٹ 151جبکہ فیصل آباد میں 194 دوکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، ساہیوال ڈویژن میں 5 سرگودھا 169 جبکہ راولپنڈی میں 140 گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،بہاولپور ڈویژن میں 19,ڈی جی خان 339، جبکہ ملتان میں 125 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،ترجمان پرائس کنٹرول نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا





تبصرے بند ہیں