خیبرپختونخوا سے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی نے ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
راحیلہ بی بی نے ریٹرننگ آفیسر کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ہونے والے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حمایت کریں گی۔
دوسری جانب، صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی اس خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل منعقد ہوگا، جس کے لیے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نشست کے لیے مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں اور انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا، جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔






تبصرے بند ہیں