کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران ایک سے دو مؤثر بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں، جن کے دوران شہر میں معتدل بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، جو صوبے کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔
محکمے کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے باعث سندھ کے کئی حصوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔






تبصرے بند ہیں