خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے مزید دو نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق، متاثرہ بچوں کا تعلق ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں پولیو کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔
پولیو کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر آئندہ ماہ ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کی جائے گی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل میں بھی 5 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔
سال 2025 میں اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہو چکی ہے۔





تبصرے بند ہیں