رخصتی نہ ہونے یا ازدواجی تعلق قائم نہ ہونے پر بھی خاتون حق مہر کی حقدار ہے: لاہور ہائیکورٹ

A woman is entitled to dower even if there is no separation or marital relationship: Lahore High Court

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کا کہنا ہے کہ رخصتی نہ ہونے یا ازدواجی تعلق قائم نہ ہونے پر بھی خاتون حق مہر کی حقدار ہے۔

عدالت نے خلع اور حق مہر سے متعلق درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے خاتون کی اپیل کر لی اور اس حوالے سے ماتحت عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ رخصتی نہ ہونے یا ازدواجی تعلق قائم نہ ہونے پر بھی خاتون حق مہر کی حقدار ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت درج نہ ہو تو پورا مہر فوری واجب الادا ہوگا، نکاح نامے میں مہر کی تفصیل غیر واضح ہو تو مطالبے پر مکمل ادا کرنا ہوگا۔

راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے مطابق خلع عورت کا مستقل شرعی اور قانونی حق ہے، خلع کے لیے شوہر کی رضامندی لازمی نہیں، بیوی کے حتمی فیصلے اور صلح ناممکن ہونے پر خلع کی ڈگری جاری کی جا سکتی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ خلع مؤثر ہونے اور عدت مکمل ہونے کے بعد دوسری شادی جائز ہے۔

واضح رہے کہ خاتون نے خلع اور مہر سے متعلق اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی تھی۔

READ  نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور جانے والی پروازکی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں