لاہور: موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق

A young motorcyclist died after a rope wrapped around his neck

لاہور میں موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

لاہور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے 21 سال کے نوجوان نعمان کی گردن کٹ گئی جس کے بعد نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واضح رہےکہ پنجاب میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

READ  رشمیکا منڈانا روزانہ 10 سے 15 بار محبت کا اظہار کرتی ہیں: وجے دیوراکونڈا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں