آئی پی ایل: ابھیشیک شرما پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بڑا جرمانہ

Abhishek Sharma fined heavily for violating code of conduct

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے آل راؤنڈر ابھیشیک شرما آئی پی ایل میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ کے دوران ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں ناراضی کا اظہار کیا، جس پر انہیں میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بلیسنگ مزارابانی کی گیند پر ورون چکرورتی نے ابھیشیک کا کیچ پکڑا جس پر ابھیشیک نے کچھ دیر کریز پر رک کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اشارے کرتے ہوئے واپس پویلین لوٹ گئے۔

کرکٹر کا آؤٹ ہونا آن فیلڈ ریویو کے بعد کنفرم ہوا تھا تاہم وہ اس فیصلے سے مطمئن نظر نہیں آئے۔

آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ابھیشیک نے آرٹیکل 2.3 کے تحت لیول 1 جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کر لیا۔

READ  پی ایس ایل: زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں