بیرون ملک ملازمت کیلیے انٹرویو کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Accused arrested for raping woman during interview for job abroad

بیرون ملک ملازمت کے لیے انٹرویو کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ ​ملزم اسد علی نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے متاثرہ خاتون کو انٹرویو کے بہانے بلایا اور بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ​ملزم نے زیادتی کے بعد خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔

بعد ازاں مصطفی ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

READ  اسلام آباد خودکش دھماکہ: حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں