اڈیالہ کا قیدی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا: فیصل کریم کنڈی

Adiala prisoner will be released only after completing his sentence

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی اپنی سزا پوری کرکے ہی آزاد ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی بولے کہ صوبائی حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ قیدی کو کس طرح آزاد کرائیں، انہوں نے واضح کیا کہ قیدی اپنی سزابھگت کرہی آزاد ہوگا، اگر قیدی کو اسپتال لایا گیا ہے توکسی مریض کا علاج کرنا غلط بات تو نہیں۔

گورنر نے وادی تیراہ میں آپریشن کے خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ تیراہ میں لوگ ہرسال سردیوں میں نقل مکانی کرتے ہیں، اس وقت تیراہ کے حوالے سے صرف لفظی جنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال صوبائی حکومت نےاس مد میں 4 ارب روپے رکھے اور آئی ڈی پیزکی رجسٹریشن شروع کی، 50 سے60 فیصد لوگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر نقل مکانی کرگئے، اس سے پہلے30 فیصد تک لوگ سردی میں بچوں کے ہمراہ نقل مکانی کرتے تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف ہرجگہ آپریشن ہوتا ہے، چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا، چترال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک جہاں بھی دہشتگرد ہیں وہاں آپریشن ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ دو پارٹیاں بنالیں،ایک پارٹی تحریک انتشار بھی بنالیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا عید کے بعد 28 ویں ترمیم آرہی ہے؟ جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب دیا کہ عید کے بعد اگر 28 ویں ترمیم آرہی ہے تو اس پرپارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔

READ  اداکارہ شروتی ہاسن نے اداکاری سے بریک لینے کی وجہ بیان کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں