افغان حکام ٹی ٹی پی سمیت مختلف دہشت گردگروہوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، رپورٹ

Afghan authorities are providing a conducive

افغان حکام کی جانب سے مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے سازگار ماحول فراہم کیے جانے کی تصدیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم نے بھی کردی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ٹیم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکام مختلف دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بعض رکن ممالک کے مطابق بی ایل اے نے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے ساتھ تربیتی کیمپوں اور وسائل کے تبادلے میں تعاون کیا ہے۔

READ  برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں