علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کیلئے آج پھر اڈیالہ جیل جانے کا اعلان

Aleema Khan announces to go to Adiala Jail again today to meet Imran Khan

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے آج پھر ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کردیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے اور وہاں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی اور ہم پر پانی پھینکا جاتا ہے تب بھی ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ہماری ٹیم ہے، علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ پروپیگنڈا ہے۔

یاد رہے کہ عطارڑ نے پی ٹی آئی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے۔

READ  پی ٹی آئی میں موجود "میر جعفر" پارٹی کے بانی کی بنیادیں کمزور کر رہے ہیں، شہریار آفریدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں