ایمازون کا ہزاروں لوگوں کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ

Amazon plans to lay off thousands of people

تازہ ترین رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

کمپنی سے متعلق یہ قیاس آرائیاں امریکی کمپنی کی جانب سے 14000 نوکریاں ختم کرنے کے منصوبہ سامنے لانے کے تین ماہ بعد ہی کی جا رہی ہیں۔

جمعے کے روز رائٹرز اور بلومبر میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق کمپنی کے صدر اور سی ای او اینڈی جیسی آئندہ دنوں میں مزید نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگار ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے۔ تاہم، یہ لہر اتنی ہی بڑی ہوسکتی ہے جو ماضی میں گزر چکی ہیں۔

ایمازون کی جانب سے اس متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے

READ  جانی دشمن سمجھی جانے والی ڈولفن اور کلر وہیل سے متعلق دلچسپ اور حیران کن سائنسی تحقیق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں