ایپل نے آئی فون کیلئے 65 ہزار روپے کی ’پاکٹ‘ متعارف کروا دی

Apple introduces Rs 65,000 'pocket' for iPhone

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے لیے 230 ڈالر (65 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کی پاکٹ متعارف کرادی۔

آئی فون پاکٹ صارفین کو اپنی ڈیوائس بستے کی طرح کندھے یا بازو پر لٹکانے کی سہولت دے گی اور صارفین باآسانی اس پاکٹ میں فون کو رکھ سکیں گے اور اس سے نکال سکیں گے۔

کمپنی نے یہ پاکٹ فیشن برانڈ Issey Miyake کے اشتراک سے بنائی ہے اور اس میں ڈیزائنرز کے ٹریڈ مارک پلیٹس موجود ہیں۔

ایپل کا کہنا تھا کہ اس خیال نے اضافی پاکٹ بنانے کے خیال سے جنم لیا۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ پاکٹ ایپل کے ڈیزائن اسٹوڈیو اور Issey Mayake کے درمیان اشتراک سے بنا ہے۔ اگرچہ یہ پاکٹس ایپل اسٹور پر فروخت کی جارہی ہے ہیں لیکن اس میں فیشن کمپنی کی برانڈنگ شامل ہے۔

READ  ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں