ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون، ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی

Apple's foldable iPhone, possible price also revealed

ایپل مبینہ طور پر اگلے سال تک اپنا متوقع فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس فون کا ڈیزائن اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں ایک انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ کے مارک گرومین کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ فون انتہائی پتلی ٹائٹینیم چیسس کا استعمال کرتے ہوئے ایک ساتھ رکھے ہوئے آئی فون ایئر کے دو ماڈلز سے مشابہت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون ایپل کے آئی فون ایئر کے تجربات کا نتیجہ ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون ایئر آئی فون فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کے لیے ٹیسٹنگ گراؤنڈ کے طور پر کام کر سکتا ہے۔

توقع کی جارہی ہے کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون بنیادی طور پر چین میں تیار ہوگا، گرومن نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ اس کی پیداوار کا کم از کم ایک حصہ چین میں تیار ہوگا۔

قیمت کی اگر بات کی جائے تو اس ڈیوائس کی قیمت تقریباً 2,000 ڈالر ہونے کا امکان ہے، جو کہ پہلے کے اندازوں کے مطابق ہے۔ پچھلی رپورٹس میں اس کی قیمت کا تخمینہ اس سے زیادہ لگایا گیا تھا۔

امکان ہے کہ ایپل اگلے موسم سرما میں آئی فون 18 سیریز کے ساتھ فولڈ ایبل آئی فون کی نقاب کشائی کردے گا اور یہ ممکنہ طور پر اکتوبر یا نومبر میں جاری کیا جائے گا۔ اس فون کا باضابطہ اعلان ستمبر 2026 میں کیا جا سکتا ہے۔

READ  کیا سم کارڈ ختم ہورہا ہے؟ ای سم ٹیکنالوجی کی انٹری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں