بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہیں: امریکی وزیرخارجہ

Appreciates Pakistan's support for joining the Peace Board

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
امریکی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز ، ڈیولپمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

READ  امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں