سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

Arrest warrants issued for PTI leaders

انسداد دہشت گردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 20 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا تینوں رہنما ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ 8 ستمبر 2024 کو پی ٹی آئی جلسے کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

READ  جاپان میں پاکستانی سفیر عبدالحمید کی آئی او بی ایم طلبہ سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں