جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، خوشی کا اظہار

As soon as the ceasefire was announced

دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران لوگوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے اور پرجوش نعرے بازی کی۔

مظاہروں میں خواتین، بچے، بوڑھے ، جوان سب شامل رہے اور مختلف شہری تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بھی بنائی۔
دھر ایرانی موسیقار علی قمصری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر دھرنا دیا اور کہا حملے روکنے کے لیے موسیقی بجائیں گے۔

دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی جنگ بندی پر جشن کا سماں رہا، لوگ رات گئے گھروں سے باہرنکل آئے، ایران پر مسلط جنگ روکے جانے کاخیرمقدم کیا۔

یاد رہے اس سے پہلے ٹرمپ کی ڈیڈ لائن قریب آتے ہی، ملک بھر میں ایرانی شہری سڑکوں پر آگئے تھے۔

READ  چین کا پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں