بھارتی ریاست منی پور میں مسیحی رہنماؤں پر حملہ، عیسائی تنظیم کے صدر سمیت 3 رہنما قتل

Attack on Christian leaders in the Indian state of Manipur

بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت تین مذہبی رہنماؤں کو قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں گھات لگا کر عیسائی رہنماؤں پر حملہ کیا گیا، حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے میں عیسائی تنظیم کے صدر سمیت 3 مذہبی رہنما قتل ہوئے۔
عیسائی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کے خلاف منی پور میں مقامی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ریاست میں کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل منی پور میں علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلرز کے کیمپ پر قبضہ کر لیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

READ  اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں