پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "پھپھو” کی خواہش پوری نہ ہو سکی، "بھتیجے” پاکستان نہیں آ رہے اور سابق بھاوج نے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، جس کے باعث احتجاج کی بنیاد ہی کمزور پڑ گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے پہلے ہی احتجاج کی ناکامی کی پیش گوئی کر دی تھی جبکہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی اس احتجاج کی حامی نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 354 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں خود ایک چارج شیٹ ہیں، جو لوگ دوسروں کو چور کہتے ہیں، وہ گزشتہ 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان شرمناک حرکات پر ندامت کے بجائے دفاع کرنا افسوسناک ہے، اور شہدا کے مجسمے جلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔






تبصرے بند ہیں