بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے اور معائنہ ذاتی معالجین سےکرانے کا مطالبہ

Barrister Gohar demands that Imran Khan be shifted to Shifa Hospital

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور معائنہ ذاتی معالجین کی موجودگی میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی آنکھ کے معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور پمز میں معائنے کے بعد انہیں اطلاع موصول ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا پہلا مطالبہ ہےکہ بانی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے جبکہ ہمارا دوسرا مطالبہ ہےبانی کا معائنہ ان کےذاتی معالجین کی موجودگی میں کیاجائے۔

READ  27 ویں آئینی ترمیم پر تشویش، پاکستان نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا بیان مسترد کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں