بدنام زمانہ جنسی مجرم ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنےکا بل منظور

Bill passed to release more documents on notorious sex offender Epstein

امریکی ایوان نمائندگان میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنے کا بل منظور کرلیاگیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں 427 ارکان نے بل کے حق میں ووٹ دیا جبکہ ریپبلکن کلے ہیگن نے بل کی مخالفت کی، بل کو ووٹنگ کےلیے سینیٹ بھیج دیا گیا۔

گزشتہ کئی دنوں سے ٹرمپ یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے تھے کہ یہ قرارداد ڈیموکریٹس کی طرف سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

تاہم ووٹنگ سے قبل ٹرمپ نےکہا کہ ہاؤس ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز کو جاری کرنے کے لیے ووٹ دینا چاہیےکیونکہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی 20 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ٹرمپ سے متعلق انکشاف سامنے آیا تھا کہ وہ ایپسٹین کے جنسی استحصال اور جرائم سے آگاہ تھے۔

اس حوالے سے ٹرمپ اس بات کی تردید کرتے رہے ہیں کہ ان کا ایپسٹین کے جنسی استحصال یا اسمگلنگ کے معاملے سے کوئی تعلق ہے۔

یاد رہے کہ ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

READ  دمشق میں فرانسیسی صدر میکرون کے دورے کے دوران دھماکے، 18 افراد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں