پرائیویٹ سکول: 5 فیصد سے زائد اضافہ اور اکٹھی فیس وصول نہیں کر سکتے: مراسلہ

Cannot charge more than 5% increase

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاس شدہ فیس سٹرکچر کے علاوہ کوئی دوسرے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، فیس میں تاخیر کیوجہ سے کسی طالب علم کو سکول نہیں نکالا جاسکتا۔

مراسلہ کے مطابق کسی طالبعلم سےایڈوانس فیس اور ایک ماہ سے زیادہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی جا سکتی، کسی طالب علم سے سمر کیمپ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکول انتظامیہ کسی والدین کو مخصوص جگہ سے کتابیں یونیفارم خریدنے کیلئے پابند نہیں کرے گی، ہدایات کی خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کیخلاف ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

READ  انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان، پنجاب کالجز پھر سرفہرست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں