کراچی میں 34 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

children against polio

کراچی: سندھ میں 35 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کردیا۔

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ صوبے میں جاری حالیہ پولیو مہم کے دوران 35 ہزار والدین نے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کیا جن میں سے 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسن پلانے سے انکار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے 25 اضلاع میں حالیہ انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک چلائی گئی تھی، اس مہم میں کراچی میں 21 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

READ  بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کا مؤثر طور پر دفاع کیا, سینیٹر فیصل جاوید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں