غزہ میں بچے امریکی ساختہ بموں سے مارے جا رہے ہیں، ’نسل کشی‘ اب بھی جاری ہے: امریکی رکن کانگریس

امریکی رکنِ کانگریس راشدہ طلیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر امریکی حکومت کو بھی ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی اب بھی جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں راشدہ طلیب نے کہا کہ غزہ میں بچے امریکی ساختہ بموں سے مارے جا رہے ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والے بچے اور دیگر افراد زندگی بھر کے لیے شدید ذہنی صدمے کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ان ہولناک کارروائیوں میں اپنی شمولیت ختم کرنی چاہیے۔

READ  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر مہم کا آغازکر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں