شادی کے لیے دولت مند شریکِ حیات کا انتخاب غلط نہیں عقل مندی ہے ،ہمایوں اشرف

Choosing a wealthy spouse for marriage is not wrong, it is wise, says Humayun Ashraf

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ شادی کے لیے مالی طور پر مستحکم شخص کا انتخاب کوئی غلط بات نہیں بلکہ سمجھداری ہے۔

ایک فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ آج کل محبت جنون نہیں بلکہ زیادہ تر ذاتی خواہشات پر مبنی ہے، لوگ محبت میں بھی پریکٹیکل اور مادیت پرست ہو چکے ہیں۔ اگر کوئی خاتون شادی کے لیے دولت مند شریکِ حیات کا انتخاب کرتی ہے تو یہ غلط نہیں بلکہ حقیقت پسندی ہے کیونکہ معاشرہ بھی اسی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی دوست یا اپنی بہن کے لیے رشتہ دیکھنا ہو تو وہ بھی مالی طور پر مضبوط لڑکے کا ہی انتخاب کریں گے، کیونکہ جب ہم اپنے لیے بہتر چیز چاہتے ہیں تو دوسروں کے لیے اسے برا نہیں کہا جا سکتا۔ ہر انسان کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ہمایوں اشرف نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون انہیں صرف اس بنیاد پر مسترد کر دے کہ وہ مالی لحاظ سے مستحکم نہیں ہیں تو وہ اسے برا نہیں سمجھیں گے، کیونکہ بہتر مستقبل اور محفوظ زندگی کا انتخاب ہر ایک کا حق ہے۔

READ  کراچی: اربوں روپے کے ای چالان سسٹم میں بڑی خرابی کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں