صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہی، کئی افراد ریلے میں بہہ گئے، ہلاکتوں کی اطلاعات

Cloudburst and landslide cause destruction in Swabi, several people swept away in the flood, reports of deaths

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ سے شدید تباہی ہوئی، کئی افراد ریلے میں بہہ گئے اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کے مطابق دالوڑی گاؤں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 12 گھر ڈوب گئے، جس سے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے کا بہاؤ بہت تیز ہے اور پہاڑی علاقے میں مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ بھی ہوئی۔ انتظامیہ، ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ ہری پور اور مردان سے بھی امدادی ٹیمیں طلب کی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمشنر مردان اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور ڈیپٹی کمشنر صوابی کو فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل اور ریسکیو ٹیمیں جلد متاثرہ علاقے پہنچائی جائیں اور ملحقہ اضلاع سے بھی امدادی ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ متاثرین کی جانیں بچائی جا سکیں۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق دورافتادہ پہاڑی علاقے گدون امازئی کے گاؤں سرکوئی پایاں میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں، اور لاشیں و زخمیوں کو ٹوپی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

READ  وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں