کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ: پاکستان نے بھارت کے بعدسری لنکا کو بھی شکست دیدی

Commonwealth Beach Handball Championship

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-18 اور 23-06 رہا۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں گزشتہ شب بھارت کو بھی دو صفر سے ہرایا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

READ  پاک افغان ایڈیشنل سیکرٹری مذاکرات: پاکستان کا افغان سرزمین پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر زور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں