بنوں میں سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 دہشتگرد ہلاک کردیے

CTD kills 2 most wanted terrorists of Fitna al-Kharij in Bannu

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی نے بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فتنہ الخوارج کے 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کردیے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے دیگر 2 ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

READ  اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر سیلاب سے متاثر، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں