سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

Death toll rises to 15, search for missing persons continues

کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طورپربجھادی گئی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 15ہوگئی۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے، جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔

لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔

پلازہ کی تیسری منزل پر پھنسے شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن کیا گیا مگر کوئی نہ مل سکا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کٹرکی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہاہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

READ  پانچ روز سے لا پتہ مشہور آسٹریائی بیوٹی انفلوئنسر کی لاش جنگل میں سوٹ کیس سے برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں