کراچی: عید الفطر سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

Decision to take strict action against professional beggars before Eid-ul-Fitr

کمشنر کراچی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والے رش، ٹریفک، پارکنگ مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مصروف بازاروں میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کو بحالی کے لیے این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر آفس کی جانب سے گزشتہ ہفتے بتایا گیا تھا کہ جاری مہم میں گزشتہ 10 روز میں 144پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

READ  امیگرنٹ ویزا سے متعلق امریکی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے پروسیسنگ جلد بحال ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں