پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

Educational institutions reopen after summer vacations in Punjab and Khyber Pakhtunkhwa

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول فی الحال بند ہی رہیں گے۔

ضلع چنیوٹ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ اور ضلع جھنگ میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام اسکول 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ اور پیر محل میں اسکول غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گے۔

READ  امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ویزے کا اجرا روک دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں